+91-9828600614, darululoomchuru6@gmail.com

جامعہ ہذا کے شعبہ جات کی کچھ تفصیل

(۱) شعبہ عربی وفاری :۔ اس شعبہ عالمیت کے کورس میں سے فارسی سے عربی پنجم تک کی تعلیم کا انتظام ہے مستقبل میں دورہ حدیث شریف کا عزم ہے انشاءاللہ۔

(۲) شعبہ حفظ :۔ اس شعبہ میں طلبہ کے لئے قرآن کریم کو سینے میں محفوظ کرنے کا مکمل نظم ہے، جو فی الحال جامعہ میں ۴ درجات کی شکل میں موجود ہے مستقبیل میں مزید اضافہ کا ارادہ ہے انشاءاللہ ۔

(۳) شعبہ دینیات :۔ اس شعبہ میں طلبہ کے لئے قرآن کریم ناظرہ پڑھنے کا انتظام ہے، جو فی الحال جامعہ میں ۵ درجات کی شکل میں موجود ہے ،مستقبل میں مزید بڑھوتری کا ارادہ ہے انشاءاللہ۔

(۴) شعبہ تجوید قراۃ :۔ اس شعبہ کے زریعہ مدرسہ ہذا کے طلبہ کوتجوید کے قواعد کے ساتھ مخارج کی ادائیگی کے ساتھ قرآن کریم کی حد روتر تیل میں قرأۃ کی مشق کروائی جاتی ہے

(۵) شعبہ اصلاح وتبلیغ :۔ اس شعبہ کے زریعہ اساتذہ وطلبہ کو ہر ہفتہ ۲۴ گھنٹہ کی اور تعطیلات میں ۳دن، ۱۰دن، ۴۰دن، کی جماعت بنا کر بغرض اسلاح دہی علاقوں میں مرکز کے مشورے سے بھیجا جا تا ہے

(۶) شعبہ النادی العربی :۔ اس شعبہ کے ذریعہ مدرسہ ہذا کے عربی درجات کے طلبہ کو ہر جمعرات میں ہفتہ واری پروگرام کی شکل میں مزہب اسلام کی مادری زبان عربی میں تقریر کی مشق کروائی جاتی ہے۔

(۷) شعبہ انجمن تحسین الکلام ء :۔ اس شعبہ کے زریعہ مدرسہ ھذا کے تمام طلبہ کو ہر جمعرات میں ہفتہ واری پروگرام کی شکل میں نعت، اردو تقاری، بیت بازی، وغیرہ کی مشق کروائی جاتی ہے

(۸) شعبہ دارالافتاء :۔ اس شعبہ کے ذریعہ امت مسلمہ کے پیش آمدہ سوالات کے جوابات شریعت اسلامی کے ذریعہ فتاوی کی شکل میں عوام الناس کو دئے جاتے ہیں۔

(۹) شعبہ نشر واشاعت :۔ اس شعبہ کے ذریعہ سفراء کے تعاون سے متعلق خطوط ، مدرسہ ھذا کے احوال و کوائف ، رمضان المبارک وعیدالاضحی کے احکام و بمفلیت عوام الناس کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔

(۱۰) شعبہ انگلش و کمپیوٹر:۔ اش شعبہ کے ذریعہ مدرسہ ھذا کے باذوق طلبہ کوکمپیوٹر میں ان پیچ ،کورل ڈرا کا کورس کروایا جا تا ہے ۔انگلش میں عام بول چال کی مشق کروائی جاتی ہے

(۱۰) شعبہ خوشخطی:۔ اس شعبہ کے ذریعہ مدرسہ ہذا کے دنیات، حفظ ،عربی وفارسی کے تمام طلبہ کی تحررکی مشق کروائی جاتی ہے۔ مستقبل میں مستقل کاتب رکھنے کا بھی عزم ہے۔

(۱۲) شعبہ عصری علوم :۔ اس شعبہ کے ذریعہ مدرسہ ہذا کے تمام طلبہ کو عصری علوم کی بقد رضرورت تعلیم دی جاتی ہے ،مستقبل میں عصری علوم میں آئی ٹی آئی کا بھی عزم ہے۔

(۱۳) شعبہ مطبخ :۔ اس شعبہ کے ذریعہ مدرسہ ھذا کے تمام طلبہ واسٹاف کے لئے ناشتہ و دونوں وقت طعام کا نظم کیا جا تا ہے ۔

(۱۴) شعبہ نظامت و تعلیمات :۔ اس شعبہ کے ذریعہ مدرسہ کے تمام امور اراکین کمیٹی کے مشورے سے وسرپرستوں کی دعاء سے ونگراں کی رائےسے ناظم اعلی وصدرالمدرسین کی نگرانی میں انجام دئے جاتے ہیں۔